مزید خبریں

جیکب آباد :ایمرجنسی نفاذ کے باوجود گندم کی اسمگلنگ جاری

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی دیگر صوبوں میں اسمگلنگ روکنے کے لیے ایمرجنسی نافذ ہے اس حوالے سے محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے ویجی لینس کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیںلیکن اس کے باوجود گندم کی اسمگلنگ کا نہ رکنا باعث تشویش امر ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ خوراک کی جانب سے جیکب آباد کے بائی پاس ،عمرانی موڑ ،گڑھی خیرو تحصیل کی سیف اللہ پل اور ٹھل کے مانجھی پور میں عملہ مقرر کرکے چوکیاں قائم کی گئی ہیں لیکن محکمہ خوراک کے عملے کا ڈیوٹیوں سے غائب رہنا اور چوکیاں ویران رہنا اور جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خاموشی اختیار کرنا سراسر غفلت ہی کہا جا سکتا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ خوراک کے افسران کی کا ہر ٹرک پر حصہ مقر ر ہے اس لیے گندم اسملنگ بلا روک ٹوک سندھ کی حدود کی عبور کرکے دیگر صوبوں میں جا رہی ہے اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ سے افسرا سے رابطہ کرکے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کچھ بھی بتانے سے انکار کردیا ۔