مزید خبریں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 400 ،گھی 300 روپے کلو ملے گا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کا 10کلو کا تھیلا 400 روپے، گھی 300 روپے فی کلو ملے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلے عوام سمجھ رہے ہیں، ہم ایک کروڑ نوکری اور 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کی کہانیاں نہیں سنا رہے، اس مہنگائی کی لہر میں حکومت غریب عوام کو ریلیف دے رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ بیرونی سازش کا واویلا کرنے والے اب مہنگائی پر شور مچا رہے ہیں، عمران خان کہتے تھے کہ آلو پیاز کی قیمتیں کم کرنے نہیں آیا، جب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے لگی تو انہوں نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے خلاف مجرمانہ فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 10روپے فی لٹرکم کردی،اس سبسڈی کے لیے قومی خزانہ میں پیسہ بھی نہیں تھا۔