مزید خبریں

ترک سفیر کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، امیر البحر سے الوداعی ملاقات

ا سلام آباد (آن لائن)پاکستان میں تعینات ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترک سفیر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی سے الوداعی ملاقات کی، ملاقات کے دوران بحری تعاون کے مزید فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، نیول چیف نے دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر حسان مصطفی یرداکل کی خدمات کو سراہا۔