مزید خبریں

Jamaat e islami

ضمنی انتخابات:تحریک انصاف نے ٹکٹ جاری کردیے

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے ہیں، سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پارٹی چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا، پارلیمانی بورڈ کی منظوری سے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس الاٹ کردیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں میں سے 18 سیٹوں پر امیدواروں کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں۔ فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پی پی 170 لاہور اور پی پی 237 بہاولنگر پر کس امیدوار کو ٹکٹس دی جائیں اس کااعلان بعد میںکیا جائے گا۔