مزید خبریں

Jamaat e islami

مغموم کشمیری پرامید ہیں‘ وطن ضرور آزاد ہوگا، سید صلاح الدین

مظفر آباد (صباح نیوز) حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ کشمیری دنیا میں جہاں بھی ہیں، اپنے وطن کے حوالے سے مغموم، مضطرب لیکن پرامید ہیں کہ ایک دن ضرور آئے گا جب وطن عزیز آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوگا اور مظلوم کشمیری آزادی کی فضا میں زندگی گزاریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید حبیب اللہ عرف عمران کے جنازے کے موقع پر سوگواروں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید حبیب اللہ نیک سیرت مجاہد ہونے کے ساتھ ساتھ امر و اطاعت کا پیکر تھے، انہیں جب بھی، جہاں بھی اورجو بھی ذمے داری سونپی گئی انہوں نے اسے بخوبی انجام دیا وہ ایک اطاعت گزار مجاہد تھے۔ سید صلاح الدین نے مرحوم حبیب اللہ کی بلندی درجات اور آر پار ان کے پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ حبیب اللہ نے ایک حادثے میں جان اللہ کے سپرد کی۔ اسی دوران ڈپٹی سپریم کمانڈر حزب المجاہدین سیف اللہ خالد نے بھی اپنے بیان میں معرکہ پلوامہ، معرکہ سری نگر اور ضلع کولگام میں مجاہدین کشمیر اور حزب المجاہدین سے وابستہ مجاہد راسخ احمد گنائی عرف ابو حنظلہ ولد محمد امین گنائی ساکنہ سوچ کولگام کو شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔