مزید خبریں

Jamaat e islami

حکومت معاشی بحران سے نکالنے کا تہیہ کرچکی، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد ( آن لائن )پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کا تہیہ کرچکی ہے، تحریک انصاف نے اپنی سیاست بچانے کے لیے ملکی معیشت کو دائو پر لگادیا۔ ترجمان پی ڈی ایم کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران نیازی کی ترجیح سیاست ہماری ترجیح ریاست ہے ،عمران رجیم اندرونی و بیرونی اتنے قرضے لے چکی ہے جو 70برس تاریخ میں کوئی حکومت نہ لے سکی۔