مزید خبریں

وفاقی اردو یونیورسٹی ‘طلبہ گروہوں میں تصادم سے ایک طالب علم زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وفاقی اردو یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ کے 2 گروپس میں تصادم کا واقعہ، تصادم میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے بتایا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے حالات کو کنٹرول کیا۔