مزید خبریں

آرام با غ پولیس نے بدنام زمانہ موٹرسائیکل لفٹر کوگرفتارکرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )آرام باغ پولیس نے کارروائی کے دوران بدنام زمانہ موٹرسائیکل لفٹر کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔ایس ایچ او آرام اعظم راجپر کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔آرام باغ پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر انس ولد محمود اقبال کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل نمبر KHA-7438 سپراسٹار برآمد کرلی ہے۔