مزید خبریں

بلدیاتی انتخابات،پولیس کے حفاظتی اقدامات کی منصوبہ بندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس نے صوبے کے تمام اضلاع میںمرحلہ وار بنیادوں پر منعقدہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پرحفاظتی اقدامات کی منصوبہ بندی کرلی۔ گزشتہ روز آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس کے دوران سندھ کے تمام اضلاع میں آنے والے دنوں میںمرحلہ وار بنیادوں پر منعقدہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ان اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ سندھ کے تمام اضلاع میں قائم یونین کونسلز اور پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات کو باقاعدہ کرائم انالیسز کی بنیاد پر انتہائی حساس، حساس اور نارمل درجہ بندیوں میں از سر نو ترتیب دے کر سیکورٹی کا غیر معمولی منصوبہ تیار کرکے برائے ملاحظہ جلد سے جلد ارسال کیا جائے۔