مزید خبریں

اقامت دین کے لیے زندگی کو وقف کرنا بڑی عبادت ہے، ضیاء الرحمان

کراچی (پ ر) پروفیسر اورنگزیب نے دین کو ٹھیک طریقے سے سمجھا اور وہ اس پر ڈٹ گئے۔اقامت دین کے کاموں کیلیے اپنی زندگی کو وقف کرنا بڑی عبادت ہے۔یہ بات جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے نائب صدر شیخ الحدیث وقرآن مفتی ضیاء الرحمان فاروقی نے عوامی کالونی کورنگی میں مرحوم پروفیسر اورنگزیب کی رہائش گاہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر جمعیت اتحاد العلماء ضلع کورنگی کے ناظم قاری منصور احمد،ناظم علاقہ نوید اختر،ارسلان اختر ودیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔مفتی ضیاء الرحمان فاروقی نے کہا کہ پروفیسرا ورنگزیب مرحوم نے اپنے علاقے میں عوام کی عملی خدمت کی اور انہیں دین سے جوڑا۔ ہزاروں کی تعداد میں ان کے شاگرد ان کے لیے صدقہ جاریہ ہیں۔ان کا پورا گھرانہ تحریک سے وابستہ رہا اور بڑی بڑی تحریکیوں میں پروفیسر اورنگزیب ہمیشہ آگے آگے رہے،آج بھی ان کا نام عزت واحترام کے ساتھ لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے دین کے نفاذ کیلیے اپنی پوری زندگیوں کو وقف کر دیا جائے اور زندگی کی آخری سانسوں تک دین کے نفاذ کی جدوجہد کی جائے ۔