مزید خبریں

ادارہ ترقیات ملیر کا تیسر ٹاؤن میں آپریشن جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ادارہ ترقیات ملیر کا تیسر ٹاؤن میں جاری آپریشن پندرہ روز سے جاری ہے۔محکمہ انسداد وتجاوزات کے تحت مسماری آپریشن میں اب تک بڑی تعداد میں سرکاری زمین کوواگزار کروالیا گیا ہے۔پیر کے روز ہونے والے اس آپریشن میں ایم ڈی اے حکام کے علاوہ محکمہ انسدادوتجاوزات کا عملہ اور پولیس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تیسر ٹاؤن کے سیکٹر 52 میں قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کی گئی رہائشی اور کمرشل زمین کو قبضہ مافیا سے خالی کرالیا گیا ہے۔حکام کے مطابق قابضین نے سرکاری زمین پر نا جائز طور پرکچے پکے مکانات،دکانیں اور فارم ہاؤس تعمیر کر رکھے تھے جنہیں گراکر زمین کو واگزار کرالیا گیا ہے۔ محکمہ انسداد وتجاوزات کے مطابق آج تقریباً 130 ایکٹر میں سے 60 ایکٹر زمین کو تجاوزات سے پاک کیا گیا ہے۔