مزید خبریں

زہریلاشربت پینے سے 30مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اولڈ سٹی ایریا میں کراچی بندرگاہ کے قریب زہریلا شربت پینے سے ٹرانسپورٹ اڈوں پر کام کرنے والے 30سے زائد مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ واقعہ میری ویدر ٹاور کے قریب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قریب پیش آیا،مزدوروں نے گزشتہ رات شربت پیا تھا جس کے بعد صبح تک ان کی حالت غیر ہونا شروع ہوگئی،جن کو فوری ایدھی اور چھیپا کے رضاکاروں نے اسپتال منتقل کردیا، جہاں سب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،واقعہ میں متاثر ہونے والے مزدوروں کی اکثریت کا تعلق ایان گڈز ٹرانسپورٹ سے ہے دوسری جانب سٹی ڈسٹرکٹ پولیس واقعے کی چھان بین کر رہی ہے اور مزدوروں کا شربت پلانے والے 3 افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔