مزید خبریں

بیگم رعنا لیاقت علی خان تیسری دنیا کیلئے رول ماڈل خاتون تھیں‘محفوظ النبی

کراچی (پ ر) بیگم رعنا لیاقت علی خان تیسری دنیا کے لیے رول ماڈل خاتون تھیں۔ ان تاثرات کا اظہار قائد ملت میموریل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری محفوظ النبی نے بیگم صاحبہ کی32ویں برسی کے موقع پر کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ بیگم رعنا محض 46سال کی عمر میں اپنے شفیق شوہر سے محروم ہوگئی تھیں اس کے باوجود اُنہوں نے حالات کا ہمت کے ساتھ مقابلہ کیا ۔1956 ؁ء میں نہر سوئز کے تنازعے پر اپنی حکومت کو مشورہ دیاتھا کہ پاکستان اس تنازع میں برطانیہ ، فرانس اور اسرائیل کے خلاف عرب جمہوریہ مصر کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے نہر پر مصر کا حق ملکیت کیلئے آواز اُٹھائے۔