مزید خبریں

حکومت ق لیگ کے ساتھ کھڑی ہے، آصف زرداری

لاہور (آن لائن) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ قومی و وفاقی حکومت ق لیگ کے ساتھ اور ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ سابق صدرنے پیر کو وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کی رہائش گاہ پہنچے جہاں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سمیت وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین نے سابق صدر آصف زرداری کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر آصف زرداری کا کہناتھا کہ ق لیگ کے دونوں وفاقی وزرا ہماری حکومت کا اہم حصہ ہیں۔ ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت سیاست کا اثاثہ ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کھڑی ہے اور اپنا وعدہ نبھارہی ہے اور نبھاتی رہے گی۔