مزید خبریں

جسٹس شوکت صدیقی کے مقدمے کی سماعت آج پھرہوگی

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستانجسٹس عمر عطاء بندیال نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیس کے دوران ریمارکس دیے کہ کیس جلد نمٹانا چاہتے ہیں،بینچ میں موجود 2 ممبر اگلے2ماہ میں ریٹائر ہو جائیں گے، کیس کا فیصلہ نہ ہوا تو معاملہ لٹک جائیگا ۔چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ زیر التوا مقدمات کے بوجھ کے باعث لارجربینچ مشکل سے بنتا ہے،ہم تو 24 گھنٹے عدالت میں بیٹھنے کے لیے حاضر ہیں،فریقین رات 9 بجے بھی کہیں تو عدالت کیس سننے کے لیے تیار ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے وکیل حامد خان نے دلائل کے آغاز میں کہا کہ دوران سماعت میرے موکل کو سنا نہیں گیا،میرے موکل کو میڈیا سے جوڈیشل کونسل کی اپنے خلاف رپورٹ کا پتا چلا،یہ بھی نہیں معلوم کونسل رپورٹ وزیر اعظم کی ایڈوائس کے ذریعے صدر کو بھیجی گئی یا نہیں۔بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے سماعت آج منگل تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔