مزید خبریں

Jamaat e islami

اوورسیز کو ووٹ کا حق نہ دینے پر وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن کو نوٹس

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔ درخواست گزار نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے واضح احکامات دیے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق پر ہدایات جاری کیں، لیکن عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں کی، لہٰذا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور ای وی ایم کے استعمال کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔