مزید خبریں

محنت کش بجٹ کو مسترد کرتے ہیں‘ خالد خان

وفاقی بجٹ غریب دشمن بجٹ ہے، NLF بجٹ کیخلاف سخت احتجاج کرے گی۔ اس بجٹ نے محنت کشوں کو مایوس کیا ہے۔ حکمرانوں کو غریب عوام کی پریشانیوں اور مشکلات کا رتی بھر احساس نہیں ہے۔ تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ ناکافی ہے۔ یہ بات نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی زون کے صدر خالد خان نے سندھ حکومت کے بجٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کم ازکم اجرت کمانے والے محنت کشوںکا گھریلوبجٹ کس طرح چلے گااورکس طرح وہ اپنے بچوںکی تعلیم اور علاج معالجہ کا بندوبست کرے گا۔ بجلی اور گیس کا بل، گھر کا کرایہ، راشن اور دیگر اخراجات کس طرح اداکریگا۔خالدخان نے کہا کہ وفاقی حکومت کا بجٹ غریب دشمن بجٹ ہے۔ محنت کش بجٹ کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں اوراس کے خلاف سخت احتجاج کریں گے۔