مزید خبریں

ہائیڈرو یونین کا حیدر آباد میں مظاہرہ

واپڈا کے محنت کش یونین کی آواز پر بیک وقت ملک بھر میں اپنے جائز مطالبات کی منظوری ، بجٹ میں ملازمین کی تنخوائوں میں مہنگائی کے حساب سے اضافے، محکمہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ملازمین اور بچوں کی بھرتی، اور بھرتی پر پابندیوں کے خلاف، ملازمین کو حادثات اور ریکوری پر تحفظات کی فراہمی کے لیے ، فیلڈ کے لیے معیاری میٹریل ، ٹرانسفارمر، ٹی اینڈ پی ، پی پی ای ، بکٹ مائونٹنڈ وہیکل، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے واپڈا کے بند پاور ہائوسوں کو چلانے، پاور ہائوسسز کے ملازمین کا بونس، ایڈہاک الائونس اور ریٹائرڈ ملازمین کے لیے منظور کردہ 10%فیصد عبوری امداد کے احکامات کو جاری کرنا و دیگر عوامل کے لیے ملک گیر یوم مطالبات منایا گیا۔ ہم اپنے اتحاد کی طاقت و برکت سے پہلے بھی سرخرو ہوئے ہیں اور آئندہ بھی کامیابی ہماری مقدر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے یوم مطالبات کے حوالے سے منعقدہ ملک گیر جلسے اور احتجاجی ریلی سے حیدرآباد میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔