مزید خبریں

سیسی کے ندرت بلند اقبال ریٹائر ہو گئے

سیسی کے آڈٹ آفیسر ندرت بلند اقبال اپنی عمر کے 60 سال مکمل ہونے پر 6 جون 2022 کو ریٹائر ہو گئے۔ ان کا شمار سیسی کے انسان دوست افسران میں ہو تا ہے۔ سیسی آفیسرز مینجمنٹ فاؤنڈیشن کے چیئرمین عابد بخاری، سابق ممبر گورننگ باڈی سیسی/ ممبر فاؤنڈیشن عثمان میمن، ممبرز فاؤنڈیشن چودھری رفیق، عبدالغفور شیخ، عمران خان، ریاض رضا اور سید انعام علی نے کہا کہ بلند اقبال نے سیسی میں 41 سال محبت، دوستی اور بھائی چارے میں گزار دیے۔ فاؤنڈیشن اس موقع پر انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔