مزید خبریں

میں طبی سہولیات کی بحالی کا خیر مقدمPIAـ

پی آئی اے ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن (پیارے) کے صدر سید طاہر حسن اور سیکرٹری جنرل چودھری محمد اعظم نے پی آئی اے بورڈ کے چیئرمین اسلم آر خان اور سی ای او AVM عامر حیات کا پی آئی اے میں طبی سہولتوں میں بہتری لانے اور ملازمین بالخصوص ضعیف و ناتواں ریٹائرڈ ملازمین کی پریشانیوں اور دشواریوں کو فوری طور پر دور کرنے کے پیارے کے مطالبے پر فوری توجہ دینے پر ان کا، CMO ڈاکٹر قادر اور ڈپٹی CMO ڈاکٹر مظہر سومرو کا شکریہ ادا کیا۔ CEO نے دوسری مرتبہ PIA میڈیکل ایم ٹی کراچی کا دورہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ لمبی قطاریں اور گھنٹوں انتظار کے باوجود چوری اور تجویز کردہ دوائوں کی عدم دستیابی کی شکایات، انتظار گاہ کی کمی، پانی وغیرہ کی عدم دستیابی، ڈاکٹروں کی کمیابی اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کی کمی اور دیگر متعلقہ معاملات کو فوری بہتر بنانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پیارے کے نمائندگان بشمول صدر پیارے اور سینئر نائب صدر پرویز فرید کو اس موقع پر ڈاکٹر مظہر سومرو نے بتایا کہ کراچی ہیڈ آفس کے لیے 5 مزید ڈاکٹر کا انتخاب کیا جاچکا ہے، جب کہ راولپنڈی، لاہور اور دیگر اسٹیشنوں پر بھی ایسا کیا گیا ہے۔ کیوئنگ سسٹم کا CEO نے افتتاح کردیا ہے، ویٹنگ روم، پانی، واش روم، ایمرجنسی روم، آپریشن تھیٹر، ڈائیگنوسٹک سینٹر اور دوائوں کی دستیابی کے نظام کو بہتر بنادیا گیا ہے اور انہیں جدید بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جب کہ کراچی، پنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں اسپتالوں کے تعین کے لیے ٹینڈر طلب کرلیے گئے ہیں اور جلد تعین کردیا جائے گا۔ ادائیگی (ری ایمبرسمنٹ) کے نظام میں باقاعدگی اور بہتری لائی جارہی ہے۔ پیارے نے PIA انتظامیہ کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے یہ تجویز بھی دی کہ مستقل CMOکی ہیڈ آفس کراچی میڈیکل میں تعیناتی سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ اور مطالبہ کیا کہ PIA ریٹائریز کو میڈیکل کی تمام سہولیات سب کے ساتھ ایک ہی چھت تلے مہیا کی جائیں، انہیں بند گلی میں نہ دھکیلا جائے۔