مزید خبریں

جمہوری پارٹی ہے‘ وقار میمنNLFـ

آدم جی انجینئرنگ کے مزدور رہنما عادل خان کی 4 جون کو دعوت ولیمہ کورنگی کے شادی ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کھانے کی میز پر PWF کے رہنما وقار میمن اور اسد میمن، SLF کے رہنما شفیق غوری، NLF کے رہنما خالد خان اور محمد سلیم، صحافی قاضی سراج اور دیگر موجود تھے۔ محنت کشوں کے مسائل اور ان کے حل پر گفتگو ہورہی تھی کہ اب مزدور تحریک کمزور کیوں ہوگئی ہے۔ اس موقع پر مزدور رہنما وقار میمن نے کہا کہ صرف نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان جمہوری پارٹی ہے جس میں الیکشن ہوتے ہیں اور قیادت کا احتساب بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر مزدور تنظیمیں موروثی ہیں۔ باپ کے مرنے کے بعد بیٹا اقتدار میں آجاتا ہے۔ ان تنظیموں میں جمہوریت دور دور تک نہیں ہوتی۔