مزید خبریں

پریم یونین کا بھارت میں شان رسالتؐ میں گستاخی پر ردعمل

پاکستان ریلوے پریم یونین کے مرکزی چیئرمین ضیاء الدین انصاری،صدر شیخ محمد انور، جنرل سیکرٹری خیر محمد تونیو،چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے بھارتی جنتا پارٹی کے راہنمائوں کی طرف سے شان رسالتؐ میں گستاخی کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے کہاہے کہ مسلمان دنیا میں امن چاہتے ہیں مگر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اسلام کو بدنام کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آزادی اظہار کے نام پر جہاںمغربی ممالک شان رسالتؐ میں گستاخی کرنے والوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں جبکہ مسلم ممالک کی خاموشی،روایتی بے حسی اور ہٹ دھرمی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں اپنی تمام حدود عبورکرتے ہوئے آئے روز گستاخانہ کارروائیوں کے ذریعے امت مسلمہ کا امتحان لے رہی ہیں۔