مزید خبریں

سندھ میں کم از کم اجرت کا تعین ہوگیا

مزدور رہنما لیا قت علی ساہی نے اسٹیٹ بینک ڈیموکریٹک ورکرز یونین سی بی اے کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے منیمم ویجز پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے کم سے کم اْجرتوں میں اضافے کا مسئلہ زیر بحث تھا سندھ ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں گیا لیکن طویل مذاکراتی عمل کی بنیاد پر اب سندھ منیمم ویج بورڈ کے مزدوروں ، ایمپلائر اور سندھ حکومت کے نامزدممبران کے اجلاس میں صوبہ سندھ میں کم سے کم اْجرت 25 ہزار کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ جس پر عمل درآمد یکم جون 2022 سے کیا جائے گا البتہ یکم جولائی 2021 سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں31مئی2022 تک 19 ہزار روپے کی ادائیگی ہو صورت یقینی بنانے پر بھی اتفاق رائے کیا گیا ہے۔