مزید خبریں

جیکب آباد ،بھل کی عدم صفائی پرمحکمہ آبپاشی کیخلاف پٹیشن دائر

 

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں زرعی پانی کی قلت ،بھل صفائی نہ ہونے اور ٹیل کے آبادگاروں کوپانی نہ ملنے پر محکمہ آبپاشی کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل،سیکرٹری آبپاشی و دیگر 15جون کو طلب ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے دوداپور اور گردونواح میںزرعی پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ،جس کے باعث مویشی بھی پیاس سے مرنے لگے ہیںشدید گرمی اور لو سے تالاب بھی خشک ہو گئے ہیںجبکہ بیگاری کینال سے نکلنے والے نہروں اور شاخوں میںپانی نہ ہونے کی وجہ سے مٹی اڑ رہی ہے ،پانی کی شدید قلت پر دیہاتی آبادگار عابد جمالی اور دیگر نے محکمہ آبپاشی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ میں پٹیشن داخل کرائی ہے جس پر سیکرٹری آبپاشی ،چیف انجینئر گڈو بیراج،سپرنٹنڈنٹ انجینئر بیگاری کینال سرکل سکھر ،ایگزیگٹو انجینئر جیکب آباد اور ایس ڈی او بیگاری کو نوٹس جاری کرکے 15جون کو طلب کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں درخواست گزار عابد جمالی اور دیگر نے بتایا کہ بیگاری کینال کی گزشتہ دس سالوں سے بھل صفائی نہیں ہوئی ہے جس کے باعث ٹیل کے آبادگاروں تک پانی نہیں پہنچتا اور ٹیل کی زمینیں بنجر ہو رہی ہیں آبادگار سخت پریشان ہیں کیونکہ ان کا نقصان ہو رہا ہے اس لیے مجبور ہو کر عدالت سے رجوع کیا ہے۔