مزید خبریں

جیکب آباد پولیس نے مغوی کو بازیاب کرالیا

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد پولیس نے مغوی کو بازیاب کرالیا۔ جیکب آباد کی صدر پولیس نے شکارپور کے علاقے جاگن کی حدود میںکارروائی کرکے تین روز قبل اغوا ہونے والے 40سالہ گلشن ولدصدورو کٹو کو بازیاب کرالیا ہے ۔ جیکب آباد پولیس ترجمان کے مطابق اغوا کار مغوی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ایسی خفیہ اطلاع پر جیکب آباد پولیس کی بھرپور کارروائی کے بعد اغوا کار ڈکیت مغوی گلشن ولد صدورو کٹو کو جاگن کے قریب جنگل میں چھوڑ کر فرار، پولیس کا ملزمان کی گرفتاری کیلیے تعاقب جاری ہے جبکہ علاقے کو سیل کر کے ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس پارٹی نے مغوی کو بازیاب کروا کے صحیح سلامت ورثا کے حوالے کیا۔