مزید خبریں

آرسی اے کے میڈیا منیجررستم علی کے بڑے بھائی انتقال کرگئے

گزشتہ دنوں سعودی عرب میں شائقین کرکٹ کی سب سے بڑی تنظیم ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن (آر سی اے) کے سینئرممبراورمیڈیا منیجررستم علی کے بڑے بھائی ندیم حیدرپاکستان میں انتقال کر گئے، إنا لله وإنا إلیہ راجعون۔
جواں سال ندیم حیدر کے انتقال پر آر سی اے کے چیف ایگزیکیٹو (سی ای او) محمد ندیم بابراور ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر ممبران نے رستم علی سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور دراجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔ اس افسوسناک خبرپرندیم بابرنے ریاض میں کرکٹ کے تمام حلقوں سے درخواست کی وہ بھی اللہ تعالیٰ سےمرحوم کے لئے دعائے مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام ، اہل خانہ اور لواحقین کے لئےصبرجمیل کی دعا کریں۔ آمین یا رب العالمین۔