مزید خبریں

زاہد شریف کی جانب سے ملک راشد پرویزاعوان کو ظہرانہ

سعودی عرب میں معروف سماجی و صحافتی شخصیت زاہد شریف کی جانب سے ریاض کی معروف سماجی شخصیت چیئرمین مسلم لیگ ن ریاض ریجن ملک راشد پرویز اعوان کے پاکستان کے کامیاب دورہ کے بعد ریاض واپس آنے پر ان کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ کی تقریب منعقد کی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی؛
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ملک راشد پرویز اعوان نے کہا کہ آج معاشرے کے ہر فرد کو معاشرے کی بہتری کے لیے شمع روشن کرنا ہو گی کیونکہ یکجہتی اور اتحاد سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں تقریب کے میزبان زاہد شریف نے کہا کہ ملک راشد پرویز اعوان خدمت خلق کے سچے جذبے سے سرشار درپیش صفت انسان ہے کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائے گی معروف سماجی شخصیت ارشد تبسم نے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور بھلائی سے ایک باکردار معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے تقریب سے ؛ سرور انقلابی ، ملک عرفان علی ، وسیم خان ، ناظم علی، ملک لیاقت ، حاجی طارق محمود ، ناصر سلیم ، انجینئر ولید اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے ملک راشد پرویز کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔