مزید خبریں

چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چمپئن شپ ، گلیڈی ایٹرز کلب کی فتح

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف کی ہدایت پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں جاری چیف آف آرمی اسٹاف ریجنل ہاکی چمپئن کراچی ڈویژن کے دوسرے روز کھیلے جانے والے پول اے کے میچ میں گلیڈی ایٹرز ہاکی کلب نے الفیصل کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دیدی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول دوسرے ہاف کے 35ویں منٹ میں عثمان نے کیا۔ دوسرے روز پول بی کے اہم میچ میں حنیف خان الیون نے بلدیہ ہاکی کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی، پہلے ہاف کے چھٹے منٹ میں علی رضا کے گول کے باعث حنیف الیون کو 0-1 کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے شاندار نے کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم حنیف الیون کے فارورڈ وہاب نے 38ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری 0-2 کردی، بلدیہ کلب نے کھیل میں واپسی کی کوششیں جاری رکھی اور مخالف کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کیے۔ 55ویں منٹ میں بلاول نے گول کرکے برتری کم کرنے کی کوشش کی تاہم کھیل کے اختتام پر حنیف الیون نے 1-2 سے میچ اپنے نام کرلیا۔ اس موقع پر قومی ہاکی ٹیم کے سلیکٹر میں کے مہمان خصوصی اولمپیئن وسیم فیروز اور قومی ٹیم کے کوچ اولمپئن سمیر حسین نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔اولمپئن وسیم فیروز کا کہنا تھا کہ ملک میں کھیلوں کی سرپرستی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ کھیلوں کی سرپرستی میں صف اول میں نظر آنے والے کے پی ٹی اور اس کی انتظامیہ بالخصوص جنرل منیجر ایڈمنسٹریشن برگیڈیئر طارق بشیر نے چمپئن شپ کو اسپانسر شپ دیکر ثابت کردیا ہے کہ کے پی ٹی قومی کھیل کے فروغ کے ایچ اے کے ساتھ ہے۔ اولمپئن سمیر حسین کا کہنا تھا کہ کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین اور انکی ٹیم نے ایونٹ کا کامیاب انعقاد کرکے ایک بار پھر اپنے آپ کو بہترین آرگنائزر ثابت کردیا ہے۔ قومی کھیل کے فروغ میں ذاتی دلچسپی لینے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔محکمہ کھیل کے صوبائی کوآرڈینیٹرو سیکریٹری کے ایچ اے نے چمپئن شپ کو اسپانسر کر کرنے پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ چمپئن شپ کی سرپرستی سے ثابت ہے کہ ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کے پی ٹی کھیلوں بالخصوص ہاکی کی سرپرستی کے لئے عملی طور پر میدان میں موجود ہے۔