مزید خبریں

ناکافی سہولیات پر شائقین کی پی سی بی انتظامیہ پر تنقید

ملتان (نمائندہ خصوصی) ملتان کی گرمی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں مینوئل اسکور بورڈ آپریٹر کا سخت امتحان لیا گیا۔ سخت گرمی اورلو میں جس طرح دھوپ کی تپش میں اسکور کارڈ لگانے کی نوجوانوں کو ذمہ داری دی گئی اوراس کو جس طرح نبھایا گیا،پولین میں بیٹھے شائقین نے انہیں خوب سراہا۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ پی سی بی کی جانب سے سہولیات فراہم نہ کرنے پر منتظمین کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔