مزید خبریں

سکھر:پسند کی شادی نہ کرانے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

 

سکھر (نمائندہ جسارت) پنوعاقل میں بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل، ملزم گرفتار، پولیس کے مطابق سکھر کے نواحی علاقے پنوعاقل میں بیٹے عبدالرحمن نے اپنے والد کو شہزادو کو تیز چاقو کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا، قاتل بیٹے نے قتل کا الزام مخالفین پر عائد کردیا۔ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے واقع کی تفتیش کے لیے ایس ایچ او پنوعاقل کو انکوائری افسر مقرر کیا اور اصل ملزمان کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کیے، پولیس نے ملزم شہزادو کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی جس نے بتایا کہ 2 دن قبل والد سے جھگڑا ہوا وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن والد شادی میں اہم رُکاوٹ تھے، محبت کو پانے کے لیے باپ کو قتل کردیا تاکہ اس کا راستہ صاف ہو جائے اور اپنی پسند کی شادی کرسکے، پولیس نے قاتل بیٹے عبدالرحمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا ۔