مزید خبریں

حیدرآباد، 8 بجے مارکیٹ بند کرنے کا فیصلہ قبول ہے ، انجمن تاجران

 

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سندھ کے صدر صلاح الدین غوری و عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 8 بجے شب کاروباری مارکیٹ بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو ملک کی بہتر معیشت پر اور بجلی کی مسلسل کمی ہونے کی وجہ سے قبول کرتے ہیں انجمن تاجران سندھ کا اجلاس صدر صلاح الدین غوری کی زیر صدارت ہوا جس میں جس میں بجٹ اور دیگر مسائل پر گفتگو کی گئی اجلاس کے بعد صدر صلاح الدین غوری و عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 8 بجے شب کاروباری مارکیٹ بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو ملک کی بہتر معیشت پر اور بجلی کی مسلسل کمی ہونے کی وجہ سے قبول کرتے ہیں حکومت تاجر برادری سے چھوٹے کاروبار کرنے والے پر فکس ٹیکس کو آسان طریقے سے وصول کرنے پر توجہ دے پچھلے دور میں کووڈ 19 جیسے وبائی امراض پر حکومت کے ساتھ تاجر برداری نے بھرپور تعاون کیا، 8 بجے شب مارکیٹس بند کرنے سے بجلی کی بچت ہو گی لیکن حکومت اس بات کی بھی یقین دہانی کرائے کہ حیسکو کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کم کی جائے گی تو تاجر برادری حکومتی فیصلے کے ساتھ ہیں، حکومت جو بھی فیصلے معیشت کی بہتری کے لیے اُٹھائے گی تو تاجر برادری کو اپنے ساتھ پائے گی،دنیا بھر میں تمام ترقی یافتہ ملکوں میں صبح کے اوقات میں کاروبار شروع کیا جاتا ہے ہمارا دین بھی یہ ہی کہتا ہے اس عمل سے کاروبار میں برکت ہوتی ہے۔