مزید خبریں

سندھ حکومت من پسند تبادلے و تقرر کر رہی ہے ، علی زیدی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اور سابقہ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول جاری ہونے کے باوجود سندھ کی صوبائی حکومت من پسند ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران کے تبادلے اور تقرریاں کررہی ہے ۔وہ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ،علی زیدی نے کہاکہ 2 ماہ میں مہنگائی، بیروزگاری آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ بجلی، گیس، تیل، پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے بھی باہر ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان مشاورت کے بعد روس گئے وہاں سے سستا تیل اور گندم خریدنا چاہتے تھے، ہمارے خلاف سازش کی گئی، آج مفتاح اسماعیل یہ کہتے ہیںکہ ہم پرپابندی نہیں لگائی تو ہم بھی روس سے سستا تیل خرید یں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی اس کی اندرونی اور بیرونی وجوہات ہیں، اندرونی وجہ تو یہ ہے کہ انہیں اپنے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے کیس ختم کرانا ہے، انہوں نے حکومت ختم کرکے نیب کے قانون میں ترمیم کردی اور بیرونی سازش یہ تھی کہ کچھ لابی پاکستان کو ترقی یافتہ نہیںد یکھنا چاہتے اس لیے انہوں نے اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ قوم کھڑی ہوگئی ہے اور یہ ساڑھے تین چوہے ایک طرف ہوگئے۔ یہ حکومت انتخابات کرانے سے خوفزدہ ہے ان کو پتہ ہے کہ عوام انہیں ووٹ نہیں دے گی۔ انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ کرنے والا وزیراعظم بنادیا گیا ہے، ایک کا بیٹا وزیر خارجہ بن گیا، کراچی کے گٹکا سنگ کو وزیر صحت بنادیا گیا جب یہ چور اس ملک پر حکومت کریں گے تو ملک تباہ ہی ہوگا۔