مزید خبریں

جیکب آباد، پانی کی قلت کیخلاف جے یو آئی اور زمینداروں کا احتجاج

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) تحصیل گڑھی خیرو کی سالار شاخ میں پانی کی سخت قلت اور ٹیل کے آبادگاروں کی زمینں غیر آباد ہونے کے خلاف جے یو آئی اور زمینداروں کا احتجاجی مظاہرہ ،حافظ نظیر احمد بروہی ، مولانا کریم بخش پندرانی،وڈیرو اسرار احمد کھوسو، مختار احمد کھوسو، محکم الدین بروہی کی قیادت میں نکالا گیا مظاہرین نے دوداپور وڈا بوسن روڈ پر دہرنہ دیکر سخت نعرے بازی کی اور روڈ بلاک کر دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالار شاخ میں پانی کی سخت قلت کے سبب آخر تک پانی نہیں پہنچتا جس کی وجہ سے ٹیل کے آبادگار پریشان ہیں زمینیں بنجر ہو رہی ہیں یہاں تک کہ جانوروں کے پینے کے لیے بھی پانی نہیں مچھلی کے فارم بھی سوکھنے لگے ہیںپانی کی قلت کے سبب آخری حصے کے ساتھ اوپر کے علاقوں میں بھی چاول کے فصل کی تیاری ابھی تک نہیں ہوئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد سالار شاخ مائینر میں پانی بڑھاکر زمینداروں کی بے چینی دور کی جائے تاکہ وقت پر چاول کے فصل کی تیاری ہو سکے۔