مزید خبریں

شہداد پور: نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کیخلاف عوام سراپا احتجاج

شہداد پور (نمائندہ جسارت) شہدادپور میں حضور ؐکی شان میں بھارت میں معلونہ کی جانب سے گستاخی کرنے پر شہر کی تاجر، مذہبی، سیاسی و اقلیتی تنظیموں، سول سوسائٹی ،سماجی شخصیات کی اپیل پر شہر میں مکمل شٹر بند ہڑتال رہی جبکہ قاری عبدالرشید، مولانا معروف قادری ،الحاج غلام دستگیر قریشی، معروف قادری ،فہد وسان، ارشاد، ظفر بخاری، ماہی خان وسان،آصف محمود قریشی، حسین بخش خاصخیلی، امان ناگرہ،سعید راٹھور، میران شہاب و دیگر علما کرام سول سوسائٹی وکلا تاجروں سیاسی سماجی افراد کی قیادت میں احتجاجی جلوس اسٹیشن چوک سے پریس کلب تک نکالا گیا۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اُٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ حضور پاکؐ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انڈین سفیر کو فوری ملک بدر کرکے انڈیا سے تمام کاروبار اور تعلقات ختم کیے جائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔