مزید خبریں

پاکستان میں بھارت کیخلاف عوامی احتجاج ناکافی ہے، راہِ حق پارٹی

 

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے کی گئی توہین رسالت کے خلاف ملک بھر کی طرح ٹنڈوالہیار میں بھی راہ حق پارٹی کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت ٹنڈوالہیار کی معروف شخصیت ڈاکٹر محمد اقبال کشمیری نے کی ، ریلی میرواہ روڈ سے موج دریا ، سبزی مارکیٹ ، گوشت مارکیٹ اور اشتیاق میڈیکل اسٹور کے سامنے سے ہوتی ہوئی لیاقت گیٹ ٹنڈوالہیار پر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے راہ حق پارٹی سندھ کے رہنما سید سکندر شاہ نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی کی شان میں گستاخی کسی عام عورت نے نہیں کی ہے نوپور شرما حکمران جماعت بی جے پی کی مرکزی ترجمان ہے ، اس کے خلاف پاکستان میں صرف عوامی احتجاج ناکافی ہے سرکاری سطح پر احتجاج کر کے انڈین سفیر کو ملک بدر کیا جائے ، علماء کمیٹی ٹنڈوالہیار کے کنوینر علامہ حیات حیدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی اور بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں انڈیا ملوث ہے، انڈیا پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، لہذا انڈیا سے تعلقات رکھنے کا ویسے بھی ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہے۔