مزید خبریں

حیدرآباد: پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی اساتذہ کی بھرتی کیلیے نوجوانوںکا مظاہرہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد دیہی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر حاجن شورو، سلیم جمالی، اعجاز سومرو، محمد سمیر ، ایوب ہنگورو، منصور نظامانی نے کہاکہ تعلقہ دیہی حیدرآباد میں150سے 200تک پی ایس ٹی ، جے ایس ٹی اساتذہ کی جگہیں خالی ہیں لیکن انتظامیہ جان بوجھ کر خالی ظاہر نہیں کررہی ۔ انہوںنے کہاکہ تعلقہ میں کتنے ہی اسکول بند ہیں جن کو ہنگامی بنیادوں پر فعال بنانے کی ضرورت ہے اسکول کھولنے سے ایک طرف معصوم بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم ہوں گے تو دوسری جانب بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ تعلقہ دیہی میں 30 بچوں پر ایک استاد کے حساب سے بھرتی کی جائیں اور 40 سے54مارکس کی پالیسی پر جوائننگ لیٹر دیے جائیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر جام خان شورو ، شرجیل انعام میمن سے اپیل کی تعلقہ دیہی حیدرآباد میں طرف توجہ دے کر ملازمتیں فراہم کی جائیں۔