مزید خبریں

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ن لیگ‘ پی پی کے کیسز کیساتھ سنایا جائے، تحریک انصاف

اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے مقدمات کے ساتھ ہی سنایا جائے، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں متفرق درخواست دائر کردی۔ تحریک انصاف کی جانب سے متفرق درخواست پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور خان نے جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ قرار دے چکی ہے کہ تمام جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے، پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اسکروٹنی کا عمل 2018ء میں شروع ہوا تھا، سال 2022ء میں پی ٹی آئی کیس کی 19، پی پی، ن لیگ کے کیسزکی صرف 2 سماعتیں ہوئیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کیسز سست روی کا شکار ہونے سے یکساں سلوک کا تاثر نہیں ملتا، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ ہائیکورٹ کی آبزرویشنز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔