مزید خبریں

کراچی : کے فور منصوبہ ایک کھرب روپے سے تجاوز کرگیا

کراچی( رپورٹ: محمد انور )کراچی کو اضافی 260 ملین گیلن یومیہ اضافی پانی کا منصوبہ وفاقی حکومت کے سپرد ہونے کے بعد مجموعی طور پر ایک کھرب روپے سے تجاوز کرگیا جبکہ ڈالر کے نرخ میں اضافے کے نتیجے میں اس منصوبے کی لاگت میں مزید اضافہ ہونے کے خدشات بھی بڑھ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ کے فور پروجیکٹ پر کام کا آغاز 2015 ء میں ہوا تھا اس وقت منصوبے کی کل لاگت کا اندازہ 25 ارب روپے لگایا گیا تھا اور اس کی تکمیل کی مدت تین سال مقرر کی گئی تھی مگر مقررہ مدت 2018ء تک اس پروجیکٹ پر نصف کام بھی نہ ہوسکا جس کے بعد منصوبے پر کام معطل کردیا گیا تھا بعد ازاں وفاقی حکومت نے 2021 ء کو خود مکمل کرانے کے لیے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق واپڈا نے منصوبے کے لیے تین بڑے ٹھیکے کنٹریکٹر فرمز کو الاٹ کرد جن کی مجموعی لاگت 98 ارب 50 کروڑ روپے ہے ۔ ان کنٹریکٹ کے تحت دو
پمپنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ان کاموں کے تحت کے کینجھر جھیل سے کراچی کے ترسیلی نظام ڈالی جائے گی جو 84 انچ قطر کی بچھائی گی جبکہ تین ریزو وائر اورفلٹریشں پلانٹ تعمیر کیے جائیں گے۔ جس کیے چائنا ہار بر انجینئرنگ کمپنی کا ٹھیکہ دیا گیا ہے اس ضمن میں کنٹریکٹر فرم سے معاہدہ پر اسلام آباد میں ہونے والی ایک تقریب میں دستخط کیے گئے۔