مزید خبریں

اسپیکر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں، رضا ربانی

اسلام آباد (صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے اپیل کی ہے کہ ایم این اے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں تاکہ وہ بجٹ اجلاس میں اپنے حلقے کی نمائندگی کرسکیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے رولز کا تحفظ کیا، ان رولز پر عملدرآمد نہ کرنا علاقے کے عوام کو نمائندگی سے محروم رکھنے کے مترادف ہے۔ اتوار کے روز جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ علی وزیر 15 ماہ سے زائد عرصے سے زیرِ حراست ہیں، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت علی وزیر کا آئینی حق ہے۔