مزید خبریں

حالیہ بجٹ پچھلی حکومت کے مقابلے میں کئی لحاظ سے بہتر ہے،شہباز شریف

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کے مقابلے میں بجٹ کئی طرح سے زیادہ بہتر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوںنے لکھا کہ بجٹ میں نوجوانوں کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کیے گئے،بلوچستان کے نوجوانوں کو خاص اہمیت دی گئی،معاشی طور پر کمزور طبقات کو حکومت نے سبسڈی دی، بجٹ میں امیروں کے غیر پیداواری اثاثوں پر ٹیکس لگایا گیا۔ قبل ازیں وزیراعظم نے رواں سال معمول سے زائد بارشوں کی پیش گوئی پر متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی۔ شہباز شریف کا کہناتھا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش بندی کی جائے۔