مزید خبریں

10ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

مدینہ منورہ(صباح نیوز)10ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج اب تک مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق عازمین حج کی بڑی تعداد نے مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری دی اور نوافل ادا کیے ۔ خاتم النبیین حضرت محمدؐ کے روضے پر حاضری دی۔ حرم رسول ریاض الجنہ کو صرف ان عازمین کے لیے کھولا گیا ہے جنہوں نے نوافل کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کی ایپ اعتمرنا کے ذریعے وہاں داخلے کی اجازت لی ہے۔وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی مدد اور رہنمائی کے لیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، دونوں شہروں کے ہوائی اڈوں اور جدہ میں بڑی تعداد میں معاونین تعینات کیے ہیں۔وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ کے مطابق رہائشی علاقوں اور سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر تمام ڈسپنسریوں کو فعال کردیا گیا ہے۔