مزید خبریں

عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات میں مسلسل کمی رپورٹ

اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات میں مسلسل کمی رپورٹ ہورہی ہے، گزشتہ 4 ماہ کے دوران ایک ہزار 182 زیر التوا مقدمات میں کمی آئی ہے۔ اتوار کے روز جاری تفصیلات میں ترجمان عدالت عظمیٰ نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے 183 نئے مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 568 مقدمات نمٹائے گئے، گزشتہ 4 ماہ کے دوران ایک ہزار 182 زیر التوا مقدمات میں کمی آئی ہے، موسم گرما کی تعطیلات میں بھی انصاف کی فراہمی کیلیے بھرپور کام ہوگا۔ تعطیلات کے پہلے ہفتے میں 3 بینچز پرنسپل سیٹ پر کام کریں گے جبکہ ایک بینچ کراچی رجسٹری کیلیے تشکیل دیا گیا ہے، 13 اور 14 جون کیلیے 2 لارجر بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔