مزید خبریں

پیپلزپارٹی کے تحفظات ،پنجاب کابینہ میں توسیع پھر ملتوی

لاہور(نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے اعتراضات کے سبب پنجاب کابینہ میں 20 وزرا و مشیران کو شامل کرنے کا معاملہ پھر ملتوی ہوگیا۔ ساتھ ہی وزیر خزانہ پنجاب کا نام بھی فائنل نہ ہوسکا۔ اتحادی جماعتوں کے درمیان مشاورت مکمل ہونے پر اتوار20 کے قریب وزرا و مشیران کو پنجاب کابینہ میں شامل کیا جانا تھا جس کے لیے حلف برداری کی جانی تھی اور گورنر پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے نئے افراد سے حلف لیتے تاہم چند گھنٹوں قبل حلف برداری ملتوی کردی گئی۔ذرائع کے مطابق یہ معاملہ پیپلز پارٹی کے سخت تحفظات کی وجہ سے ہوا، وزیر خزانہ کا عہدے چھوڑنے کے لیے پیپلز پارٹی نے حلف برداری کے بعد اپنے وزرا کے لیے اہم قلم دان مانگے تھے۔ ن لیگ اور پی پی کے درمیان قلم دان کا معاملہ طے نہ ہونے پر اب یہ معاملہ بجٹ کے بعد ہی طے ہوگا۔حلف برداری منسوخ ہونے کی اہم وجہ وزیر خزانہ پنجاب کے لیے نام فائنل نہ ہونا تھا جب کہ اتحادیوں نے طے کیا تھا کہ بجٹ 13 جون پیش کیے جانے سے قبل نام فائنل کرلیا جائے گا۔