مزید خبریں

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے نیچے آگیا

اسلام آباد (صباح نیوز) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال5 ہزار سے کم ہوکر4 ہزار 662 میگاواٹ ہو گیا، لوڈشیڈنگ بدستورجاری ہے ۔ پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 838 میگاواٹ ہے اور بجلی کی کل طلب 26 ہزار500 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 4 ہزار930 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 595 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار12 ہزار 307 میگاواٹ ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 606 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار صفر ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس169 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور جوہری توانائی سے ایک ہزار 231 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 12گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ریجن میں بھی 4 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے، لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔