مزید خبریں

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘ پی پی 217 کے امیدوار کو نوٹس

لاہور/ ملتان (صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حلقہ PP-217 ملتان کے انتخابی امیدوار محمد سلمان کو نوٹس جاری کردیا۔ امیدوار کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے 12 جون کو پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا تھا، نوٹس کے مطابق انتخابی امیدوار محمد سلمان ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کر رہے تھے جو کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ بعد ازاں مذکورہ امیدوار نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہو کر تحریری جواب داخل کروایا جس میں آگاہ کیا گیا کہ پہلے سے جاری ترقیاتی کاموں کا انتخابی مہم میں ذکر کیا تھا، مزید براں امیدوار نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ضابطہ اخلاق پر پوری طرح عملدرآمد کریں گے اور خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوں گے۔