مزید خبریں

ضمنی الیکشن پاکستانی سیاست کے مستقبل کا تعین کرے گا‘ شاہ محمود

ملتان(آن لائن ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن پاکستانی سیاست کے مستقبل کا تعین کرے گا، ضمنی الیکشن میں عوام منحرفین اور لوٹوں کو نشان عبرت بنا دیں گے۔ ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ زین قریشی کی انتخابی مہم کیلئے عمران خان 14 جولائی کو ملتان آئیں گے، پوری قوم عمران خان کے بیانیے کی طرف دیکھ رہی ہے، ایک طرف عمران خان اور دوسری طرف چوروں کا ٹولہ اکٹھا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مستقبل میں کوئی رکن اسمبلی اپنی پارٹی کے ساتھ غداری نہیں کرسکے گا، حکمرانوں نے لوٹوں کو ضمنی انتخابات میں ٹکٹیں دی ہیں۔