مزید خبریں

کسٹم نے چینی اور یوریا کی افغانستان اسمگلنگ ناکام بنادی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کسٹمز نے طورخم بارڈر پر یوریا اور چینی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرکے کنٹینر کو تحویل میں لے لیا۔ ایف بی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقع طورخم بارڈر پر افغانستان جانے والے ایک کنٹینر سے کسٹمز حکام نے 120 بوری چینی اور یوریا کھاد کی 140 بوریاں برآمد کرلیں جس کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔