مزید خبریں

گلشن اقبال میں قائم نظارت میں آتشزدگی‘سیکڑوں موٹرسائیکل جل کر خاکستر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں قائم نظارت میں آگ لگنے سے500 سے زائد موٹر سائیکلیں،1 بس،2 رکشے اور6 سے7 گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں، وزیراعلیٰ سندھ نے نظارت میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔کمشنر کراچی کو ہدایت دی کہ اس واقعے سے متعلق جامع رپورٹ فراہم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔ عزیز بھٹی پارک اور شانتی نگر کے قریب واقع پولیس نظارت کے اطراف موجود جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ نے جائے وقوع پر پہنچ گیاجس نے 6فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔ محکمہ پولیس کی نظارت قائم کر کے پرانی گاڑیاں بغیر کسی مناسب دیکھ بھال یا نگرانی کے کھڑی کر دی گئیں ہیں ، آگ لگنے کی صحیح وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتا لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے آگ لگنے کے واقعات پر اپنے بیان میں کہا کہ احتیاطی تدابیر سے شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کو روکا جا سکتا ہے۔