مزید خبریں

انٹرنیٹ پرخریداری کے محفوظ طریقے

ماہرین کا کہنا ہے کہ آن لائن شاپنگ کے جہاں فوائد ہیں وہاں اس میں خطرات بھی ہیں۔ ان سے بچنے کے لیے مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
آن لائن ادائیگی کی کارروائی یا نجی معلومات کے اندراج سے قبل رقم کی محفوظ منتقلی کے پروٹوکول کا اطمینان کر لیں۔ گاہک اپنا براؤزر بار بار ضرور چیک کریں۔ لنک کی شروعات https کے ساتھ ہو۔ لنک کے شروع میں http تک محدود نہ ہو۔ آخر میں حرف (ایس) ہی محفوظ اور غیر محفوظ ویب سائٹ کی ضمانت ہے۔
شاپنگ کی کارروائی کرتے وقت نیٹ ورک پر نظر رکھیں۔ کریڈٹ کارڈ کا نمبر یا نجی معلومات اس وقت ہی درج کریں جب انٹرنیٹ سے آپ جڑے ہوئے ہوں۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہیکنگ کا خظرہ ہوتا ہے۔
شاپنگ کی کارروائی سے قبل ایپ اور کمرشل سینٹرز کو بھی چیک کر لیا جائے۔ ادائیگی معلومات حوالے کرنے سے قبل کمرشل سینٹر کے بارے میں اطمینان کرنا ضروری ہے۔
ایس ایم ایس کے ذریعے دھوکہ دہی سے بھی ہوشیار رہیں۔ حالیہ ایام میں اس طریقہ کار کے ذریعے دھوکہ دہی چل رہی ہے۔ اس حوالے سے یہ بات ہمیشہ مد نظر رکھیں کہ قانون کے مطابق کام کرنے والی کمپنیاں آپ سے کبھی بھی ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے آپ کی نجی معلومات طلب نہیں کریں گی۔ وہ کبھی بھی ادائیگی سے متعلق معلومات یا صارفین کے نام یا پاس ورڈ یا سوشل سیکیورٹی نمبرنہیں مانگیں گے۔
آن لائن شاپنگ کرتے وقت موبائل کے حوالے سے رسائی ٹوکن ایکٹیو ضرور کر لیا جائے۔
آن لائن شاپنگ کرتے وقت کمپیوٹر کے آپریشنل سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کا اہتمام کریں۔
آن لائن شاپنگ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کریں۔ اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے نہیں۔ کریڈٹ کارڈ انٹرنیٹ کے ذریعے ادائیگی کے حوالے سے زیادہ محفوظ ثابت ہو رہے ہیں۔