مزید خبریں

کراچی میں18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا جینا محال

کراچی(این این آئی)کراچی میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے۔شہر قائد میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لوڈشیڈنگ سے مستثنا علاقوں میں کے الیکٹرک کے اعلان کردہ 3 گھنٹے نہیں بلکہ 6 گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔جن میں پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ اے بی سینیا لین، گلشن ظہور ، بلدیہ اتحاد ٹائون، قائم خانی کالونی ، گلشن غازی ، عزیزآباد، حسین آباد اور لیاقت آباد سی ایریا کے بعض بلاکس شامل ہیں۔